نقشِ بے صدا | Episode 07
Episode 07 | نقشِ بے صدا قسط نمبر 07؛ نہیں۔ مجھے کوئی بھی نہیں پسند۔ مہیار نے دو ٹوک کہہ کر موبائل کو دوسرے کان پر منتقل کیا، البتہ اب وہ ادھر ادھر چکر کاٹ رہا تھا اور بالوں میں بھی ہاتھ پھیر رہا تھا۔ تو پھر کیا مسئلہ ہے بھائی؟ وہ جو دم سادھے اپنے بھائی کو سن رہی تھی، اس کے انکار پر گہرا سانس خارج کرتیاس سے سوال کرنے لگی ۔ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے وہ لڑکی نہیں پسند ۔ مہیار نے کہہ کر سامنے دیوار کو دیکھا جہاں گھڑی کو دیکھ کر اسے اندازہ ہوا کہ وہ پچھلے آدھے گھنٹے سے اپنی بہن کے ساتھ بحث کر رہا ہے۔ کوئی بات نہیں۔ شادی کے بعد اپنی بیوی سب کو پسند آجاتی ہے اور ویسے بھی اسے آپ بہت پسند ہیں۔ اور بتائیں؟ شانزے نے اس کی بات رد کرتے ہوئے کہا وہ مجھے کبھی پسند نہیں آسکتی شانزے۔ مہیار نے اب کی بار بے بسی سے کہا، وہ اب اس بے تکی بحث سے اکتا رہا تھا وہ آپ کو پسند آجائے گی بھائی۔ آپ ان کے ڈیڈ سے مل لیں ایک دفعہ۔ پلیز۔ وہ اسے سمجھانے کی کوشش کرتی ہوئی ٹھہر ٹھہر کر بول رہی تھی۔ میں نہیں ملوں گا شازو۔ مزید میں اس پر کوئی بحث نہیں کرنا چاہتا ۔بات ختم ہوگئی ہے۔ مہیار نے اب کی بار سخت لہجے...



