نقشِ بے صدا | Episode 05

 

نقشِ بے صدا | Episode 05

قسط نمبر 05:

تم نے دوسری شادی کرلی؟ مہیار جیسے ہی لاؤنج میں داخل ہوا ، تیز نسوانی کانوں کو چبھتی ہوئی آواز نے اس کا استقبال کیا

شکر ہے تم نے اس قابل تو سمجھا کہ کچھ پوچھ سکو۔ وہ پہلے اس کے انداز پر تیوری چڑھائے دیکھنے لگا مگر پھر آرام سےاس کے سوال کو نظر انداز کرکے دوسرا جواب دیتا وہی صوفے پر بیٹھ گیا 

یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔ میں نے جو پوچھا ہے اس کا جواب دو۔ وہ دو ٹوک کہتی اس کے سامنے سراپا سوال کھڑی تھی، غصے سے اس کی ناک کے نتھنے پھول رہے تھے، سانس بھی تیز تھی ایسے جیسے میلوں سفر کرکے آئی ہو

نہیں دیتا کوئی جواب۔ مہیار نے بھی اسی کے لہجے میں کہہ کر ایک نظر اسے دیکھا اور پھر سامنے کی طرف دیکھنے لگا 

ہاؤ ڈئیر یو؟ تم مجھے اگنور کیسے کرسکتے ہو؟ وہ چیخ کر کہتی اس کا گریبان تھامے پوچھ رہی تھی

بلکل ویسے ہی جیسے تم نے ہماری اولاد کو اگنور کیا۔ بلکل ویسے ہی جیسے تم نے ہماری اولاد کے بعد ۔۔۔۔۔

اولاد اولاد اولاد۔۔۔۔ تنگ آگئی ہوں میں اس بات سے۔۔۔۔ میری طرف سے بھاڑ میں جاؤ ۔۔۔ مگر مجھے صرف اتنا بتاؤ کہ کیا واقعی تم نے دوسری شادی کر رکھی ہے ؟ابھی وہ اپنی بات مکمل کرتا کہ وہ اس کا گریبان پکڑ کر جھٹکا دیتی اب کی بار تقریباً چیختے ہوئے پوچھ رہی تھی

برا لگ رہا ہے؟ جلن ہورہی ہے کیا میری بے بی گرل کو؟ وہ اس کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں پکڑے پوچھ رہا تھا۔ لہجہ تمسخر اڑانے ولا تھا اور ہونٹوں پر دل جلانے والی مسکراہٹ سجائے وہ اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا جہاں اس وقت کئی رنگ ایک ساتھ آچکے تھے

تم۔۔۔۔تم ایسا کیسے کر سکتے ہو؟ تم۔۔۔۔ تم صرف میرے ہو۔ وہ اُس کے ہاتھوں سے اپنے ہاتھ چھڑوا کر کہتی اب کی بار اس کے چہرے پر اپنے ناخن مارنے لگی

بی ہیو۔کب سے برداشت کر رہا ہوں تمھارا یہ جاہلوں والا انداز۔ حد میں رہو تم۔اس سے پہلے کہ وہ ناخن اس کا چہرہ بگاڑ دیتے اس نے اس کی کلائیوں کو پکڑا اور پھر اسےجھٹکا دیا تو وہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پیچھے کی جانب صوفے پر گر گئی اور مہیار ایک گھٹنا صوفے پر ٹکائے اس کے چہرے پر جھک کر کہنے لگا

دوسری شادی تم نے کی ہے۔۔۔۔ تم مجھے حدوں کا بتا رہے ہو؟وہ کہنیوں کے بل سیدھی ہوتی اس کے چہرے پر غرانے لگی

تو اس میں برا کیا ہے؟دوسری شادی ہی تو کی ہے۔ مہیار اس کے چہرے پر جھولتے ایک آوارہ لٹ کو انگلی سے لپیٹ کر دھیمی آواز میں کہنے لگا

میں تمھیں ۔۔۔۔کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتی۔ وہ اس کے اس انداز پر حیران ہوتی اب کی بار سسک کر کہنے لگی 

یہ تمھیں پہلے سوچنا چاہیئے تھا۔ وہ یہ کہہ کر اپنی کالی گہری آنکھیں اس کی آنکھوں میں گاڑتے ہوئے کہا تو وہ اس کے لہجے کی تپش کو محسوس کرتے ہوئے مزید رونے لگی

مت کرو پلیز۔۔۔۔ میں ۔۔۔مرجاؤں گی۔ وہ اس کے کالر کو دبوچتے ہوئےرو کر التجائی انداز میں کہہ رہی تھی

کوئی کسی کے بنا نہیں مرتا میری جان۔ ہمیں بس صبر آجاتا ہے۔ اور یقین کرو جب صبر آتا ہے نہ تو پھر کیا خاص اور کیا خاک؟وہ جھک کر اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے ریڑھ کی ہڈی میں خون جمادینے والے انداز میں بول رہا تھا

میں۔۔۔ میں

شش۔۔۔ بس میری جان رونا مت۔ میں مہک کو الیکشن کے بعد گھر لے کر آؤں گا۔ وہ اس کے چہرے کو بغور دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا جبکہ اس کی بات سنتی وہ پھٹی ہوئی نگاہوں سے اُسے دیکھنے لگی۔
━━━━━━━━━━━━━

بقول ان سب کے بڑے صاحب اندر تشریف لاچکے تھے۔ وہاں موجود ساری لڑکیاں اس کے احترام میں کھڑی ہوگئی تھیں جبکہ وہ ان سب سے بے نیاز ساچلتا اپنی مخصوص نشست پر جا بیٹھا۔ اس کے بیٹھتے ہی ریشماں بائی نے ایک لڑکی کو اشارہ کیا اور خود بھی سامنے موجود تخت پر بیٹھنے لگی۔

مجھےاس لڑکی سے ملنا ہے ریشماں۔ ابھی وہ بیٹھنے لگی تھیں کہ ماحول میں ارتعاش پیدا کرتی اس کی بھاری آواز گونجی

کس لڑکی سے صاحب؟ ریشماں بائی نے اردگرد نظر دوڑائیں اور پھر اس کے چہرے کی جانب دیکھ کر نا سمجھی سے پوچھنے لگیں 

وہی جو پچھلے دو سالوں سے گانا گا رہی ہے۔ وہ سرد و سپاٹ لہجے میں کہتا ان کی ریڑھ کی ہڈی میں خون جما گیا جبکہ وہ اس کی بات سنتی جہاں تھیں وہی کھڑی رہ گئیں

آپ اس سے نہیں مل سکتے۔ ریشماں بائی جلدی سے خود کو کمپوز کرتی دو ٹوک کہنے لگیں 

کیوں نہیں مل سکتا؟ وہ ماتھے پر بل ڈالے اب پوچھ رہا تھا، وجیہہ چہرہ کسی بھی قسم کے جذبات سے عاری تھا جبکہ کالی آنکھیں سرد ہو گئی تھیں

کیونکہ وہ کسی سے ملتی نہیں ہےا ور نہ ہی میں اُسے آپ سے ملواؤں گی۔ ریشماں بائی نے اُس کے چہرے کو بغور دیکھتے ہوئے فیصلہ کن لہجے میں کہا 

اور اگر میں خود ہی ملنے جاؤں اُس سے تو پھر؟ بڑے صاحب نے پردے کی اوٹ میں چھپی ہوئی ماہ کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا 

تو پھر بھی میری طرف سےآپ کو پہلا انکار ہوگا بڑے صاحب ۔ ریشماں بائی بھی پردے کی جانب دیکھتی ہوئی دو ٹوک کہہ گئی اور ساڑھی کے پلو کو جھٹکا دیتی تخت پر ر بیٹھ گئیں اور پھرآنکھوں کے اشارے سے محفل شروع کرنے کا اشارہ دیا تو وہ بھی اس کی جانب دیکھتا اپنی جگہ پر واپس بیٹھ گیا تھا مگر اس کی پُرسوچ نگاہیں پردے پر ٹکی تھیں۔

━━━━━━━━━━━━━

تین دن پہلے؛

مہک کو اب وہاں رہ رہ کر عجیب ہی وہم آنا شروع ہوگئے تھے۔ وہ ایک جگہ بیٹھ کر تنگ آنا شروع ہوگئی تھی۔کمرے سے باہر جاتی اور پھر واپس آکر دوبارہ سے کمرے میں بند ہوجاتی۔ چونکہ کھانا پینا اس نے باہر ڈائننگ ٹیبل پر کھانا شروع کردیا تھا لیکن وہ بھی صرف 'بڑے صاحب' کی غیر موجودگی میں ۔

اتنا عرصہ گزرا تھا لیکن دوبارہ اس کا سامنا کبھی 'بڑے صاحب' سے نہیں ہوا۔اس کے کپڑے، جوتے، کھانے، پینے کا خیال ایسے رکھا جاتا تھا جیسے وہ واقعی اس گھر کا فرد ہو۔ اب تو اس نے کچن میں بھی ارم کے ساتھ ہاتھ بٹھانا شروع کردیا تھا۔وہ لاکھ منع کرتیں مگر وہ پھر بھی لگی رہتی۔اور جب ارم منع کرتی تو کہتی کہ وہ بیٹھے بیٹھے بور ہورہی ہے اس لیئے اس کا ہاتھ بٹھا رہی ہے ۔

ویسے ایک بات تو بتائیں۔ مہک نے نوالہ پلیٹ میں رکھ کر ارم کی جانب دیکھ کر پوچھا

جی پو چھیں۔ وہ مکمل اُس کی جانب متوجہ ہوکر بات کرنے کی اجازت دینے لگی

یہ جو بڑے صاحب ہیں۔ کیا وہ گھر نہیں آتے؟ یا پھر وہ کہیں اور رہتے ہیں؟ وہ آفس سے لیٹ آتے ہیں کیا؟اور ہاں ان کا نام کیا ہے؟کیا ان کی کوئی فیملی نہیں ہے؟ وہ ایک ساتھ کئی سارے سوال کر گئی جبکہ اس کے سوالات سن کر ارم کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ ابھری

وہ یہاں کبھی کبھار آتے ہیں۔ بلکل وہ اسلام آباد میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں ۔ سیاست دان ہیں اور آج کل الیکشنزکے لیئے ہونے والے جلسے جلوسوں میں مصروف رہتے ہیں۔ وہ ہلکے پھلکے انداز میں اسے 'بڑے صاحب ' کے بارے میں بتانے لگی لیکن نام اس نے پھر بھی نہیں بتایا

فیملی؟ مہک نے ناسمجھی سے آئیبرو اچکا کر پوچھا 

ہاں۔ان کی بیوی بچے ۔ ارم نے سابقہ انداز میں کہا تو وہ بھی سن کر سر ہلاتی ہوئی دوبارہ سے کھانے کی طرف متوجہ ہوگئی تو ارم نے بھی ریموٹ سے نیوز چینل کی آواز تھوڑی اونچی کی اور دونوں اس وقت لاؤنج میں بیٹھی ٹی-وی دیکھ کر مہک توکھانا کھا رہی تھی جبکہ ارم اس کے ساتھ یونہی بیٹھے اسے کمپنی دے رہی تھی۔


آپ کے لاہور والے فارم ہاؤس پر ایک لڑکی دیکھی گئی ہے۔ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ وہ کون ہیں؟ رپورٹر سوال کرکے مائیک اس کی جانب بڑھائے اس کے جواب کا منتظر تھا 

نو کمنٹس۔ مہیار علوی دو ٹوک کہتا ہوا وہاں سے نکلنے لگا 

کیا آپ نے خفیہ طور پر دوسری شادی کر رکھی ہے؟جسے اب آپ چھپا رہے ہیں؟اسی رپورٹر کا ایک اور سوال سامنے آیا تو اس نے محض ایک لمحہ اسے دیکھا اور پھر اس کے لبوں پر بڑی جاندار مسکراہٹ آئی

ہاں وہ لڑکی میری بیوی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوگی۔ ایکسکیوز می!

جیسے ہی اس نے ٹی-وی پر 'بڑے صاحب' کی آواز سنی ، اس نے فوراً سر اٹھا کر اسے دیکھنا شروع کیا لیکن اس بات سن کر وہ دونوں منہ کھولے ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں

جیسا کہ آپ نے سنا کہ ملک کے مشہور سیاستدان مہیار علوی ؛ نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے لاہور میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر موجود لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی دوسری بیوی ہیں۔ رپوٹر مزید بھی بہت کچھ کہہ رہا تھا مگر مہک تو جیسے ساری آوازیں آنا بند ہوگئی تھی۔ وہ بنا پلکیں جھپکائے ٹی-وی سکرین کو دیکھ رہی تھی ۔ چہرے پر ناقابلِ یقین حد تک سخت تاثرات چھا گئے تھے۔ وہ بنا کچھ کہے اٹھی اور بھاگتی ہوئی اپنے کمرے میں جاکر بند ہوگئی تھی۔

تین دن بعد؛ 

آپ کو اللہ کا واسطہ دروازہ کھولیں ۔ کیوں یہ ظلم کر رہی ہیں خود پر؟ارم مسلسل تین دنوں سے اس کے کمرے کی طرف آتی اور پھر اندر سے جواب نہ ملنے پر مایوس لوٹ جاتی۔ آج بھی وہ اس کے پاس اآگئی تھی کیونکہ تین دنوں سے مہک کمرے میں بند تھی۔

مجھے۔۔۔نہیں۔۔۔۔ نہیں کھانا۔ مہک کی نقاہت زدہ آواز اسے سنائی دی

دروازہ تو کھولیں نہ۔ وہ دروازے کو دوبارہ بجاتے ہوئے کہہ رہی تھی

کیا ہوا ارم؟ ابھی ارم اور کچھ کہتی کہ اسے اپنے پیچھے سے وہاج کی آواز سنائی دی

یہ مہک دروازہ نہیں کھول رہیں ۔ پچھلے تین دن سے کمرے میں بند ہیں۔ نہ کچھ کھا رہی ہیں اور نہ پی رہی ہیں۔آپ ہی کوشش کرکے دیکھ لیں۔وہ دوپٹے سے پنے سر پر ٹھیک کرتے ہوئے تشویش سے کہہ رہی تھی، نظریں بار بار بند دروازے کی جانب اٹھ رہی تھیں۔

واٹ؟ تین دن سے؟ اور آپ مجھے اب بتا رہی ہیں؟ وہ بھی اگر میں نہ آتا تو ناجانے کب تک نہ بتانے کا ارادہ تھا آپ کا؟ وہ ارم کی بات سن کر غصے سے لال ہوتے چہرے سمیت بول رہا تھا جبکہ وہ شرمندگی سے اب سر جھکائے اس کی ڈانٹ سن رہی تھی۔ وہ کہہ بھی تو ٹھیک رہا تھا ۔

دروازہ کھولیں مہک۔ اب کی بار وہاج نے زور سے دروازہ بجانا شروع کر دیا تھا اور ساتھ ساتگ میک کو آوازیں بھی دے رہا تھا مگر اندر سے جواب ندارد 

اس کمرے کی چابیاں لے کر آئیں جلدی سے۔ وہاج کوئی جواب نہ پاکر ارم سے کہتا فون نکلتا اجلت میں ایک نمبر ڈائل کرنے لگا۔ ابھی وہ بات کرتا کہ ارم نے جلدی سے اسے چابیاں تھمائیں تو وہ کال کٹ کرتا دروازہ کھولنے لگا ۔ 

دروازہ کھول کر اندر کا منظر کچھ یوں تھا کہ مہک بے سود، اوندھے منہ زمین پر پڑی تھی۔ دوپٹہ اس سے ذرا فاصلے پر پڑا تھا۔ اور سانس دھیمی چل رہی تھی۔ لمبے، گھنے بال اس وقت چڑیوں کا گھونسلا بن چکے تھے جبکہ ہونٹ خشک ہونے کی وجہ سے پھٹتے ہوئے دیکھائی دے رہے تھے ۔


مہک۔۔۔ کمرے میں بیک وقت دونوں کی آواز گونجی مگر وہ ہوش میں ہوتی تو جواب دیتی۔

━━━━━━━━━━━━━ 
✦ جاری ہے۔۔۔ ✦










Comments

Popular Posts